مصر (بالخصوص الازهر يونیورسٹی) میں تعلیم حاصل کرنے والے خواہش مند پاکستانی طلبہ مندرجہ ذیل نقاط کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنا تعلیمی سفر شروع کر سکتے ہیں۔
۱۔ اگر آپ نے کسی بھی پاکستان کے رجسٹرڈ دینی مدرسہ یا اسلامک جامعہ سے الشهادة الثانوية تک تعلیم مکمل کی ہے– تو آپ الازهر يسونيورسٹی سے معادلہ (Equvilance Certificate) حاصل کر کے الشهادة العالية (B.S. Hons) میں داخلہ لے سکتے ہیں–
۲– اگر آپ معادلہ نہیں حاصل کر سکے تو آپ کو الشهادة الثانوية میں دوبارہ رجسٹر ہونا ہو گا جسكو مکمل کرنے کی مدت کم سے کم 1 سال اور زیادہ سے زیادہ 4 سال تک ہے، جو کہ آپکی تعلیمی قابلیت پر منحصر ہوگی، مگر اس چیز کو مد نظر رکھا جائے کے آپکی عمر 30 سال سے زیادہ نہ ہو۔
۳– جامعہ الازہر ہر سال کچھ پاکستانی طلباء کو سکالرشپ دیتا ہے– یہ سکالرشپ اسلام آباد میں موجود مصری سفارت خانہ پاکستانی وزارت تعلیم اور وزارت آئی پی سی (IPC) کی معاونت کے ساتھ کرتا ہے، جس میں مکمل تعلیمی خرچ بمع رہائش اور ایر ٹکٹس شامل ہوتے ہیں، سو اس سلسلے میں مزید معلومات وزارت تعلیم اور آئی پی سی سے لی جا سکتی ہیں۔
۴۔ اگر کوئی طالب علم اپنے خرچے پر تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے تو مصر کا وزٹ ویزا لے کر مصر میں آکر داجلہ درخواست دی جا سکتی ہے، مگ اس صورت میں طالب علم کو سارا خرچہ جود اٹھانا ہوگا۔
٥– آپکی اسناد پاکستان میں IBCC اور وزارت خارجہ سے ایٹیسٹ ہونا لازمی ہیں۔